پاکستان نے رواں سال ایک ارب 14 کروڑ 84 لاکھ ڈالر کے موبائل فون درآمد کئے

04-10-2024

(ویب ڈیسک )پاکستان میں رواں مالی سال کے دوران ایک ارب 14 کروڑ 84 لاکھ ڈالر مالیت کے موبائل فون درآمد کئے گئے ہیں۔

مقامی سطح پر موبائل فون تیار ہونے کے باوجود پاکستان میں آئی پیڈ اور سمارٹ فون استعمال کرنے والے صارفین بیرون ملک سے درآمد کئے گئے موبائل فونز خریدنے کو ترجیح دے رہے ہیں۔ بیورو آف سٹیٹسٹکس (ادارہ شماریات) کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے آٹھ ماہ میں یعنی جولائی سے لے کر فروری کے دوران پاکستان نے مجموعی طور پر ایک ارب 14 کروڑ 84 لاکھ ڈالر کے موبائل فون اور اسیسریز درآمد کئے۔ گزشتہ مالی سال اسی عرصے میں 44 کروڑ 78 لاکھ ڈالر کے موبائل فونز درآمد کئے گئے، اس طرح رواں سال موبائل فونز کی درآمد میں 100 فیصد سے زیادہ کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔