چیئرمین دنیا میڈیا گروپ کی ماڈل ٹاؤن پارک کے بڑے اجتماع میں نماز عید کی ادائیگی

04-10-2024

(لاہور نیوز) ماڈل ٹاؤن سنٹرل پارک میں نماز عیدالفطر کا بڑا اجتماع ہوا جس میں چیئرمین دنیا میڈیا گروپ میاں عامر محمود سمیت دیگر اہم شخصیات نے شرکت کی۔

ماڈل ٹاؤن سنٹرل پارک میں ہونے والی نماز عید کی امامت علامہ محمد اسلم صدیقی نے کرائی ، سینکڑوں فرزندان اسلام نے نماز عید ادا کی، چیئرمین دنیا میڈیا گروپ میاں عامر محمود نے اپنے صاحبزادے حمزہ محمود کے ہمراہ نماز عید ادا کی۔ معروف سیاسی رہنما جہانگیر ترین، رہنماء آئی پی پی عون چودھری اور صدر ماڈل ٹاؤن سوسائٹی سیف الرحمان نے بھی ماڈل ٹاؤن سنٹرل پارک میں نمازعید ادا کی، ایگزیکٹو ڈائریکٹر پنجاب گروپ آف کالجز سہیل افضل اور ممبر  سلیکشن کمیٹی قومی کرکٹ ٹیم  بلال افضل نے بھی نماز عید ادا کی۔ نماز عیدالفطر کی ادائیگی کے بعد امت مسلمہ کے اتحاد اور پاکستان کی ترقی و خوشحالی کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔ نمازعید کے اجتماع کے دوران سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے تھے۔