صدر مملکت اور وزیراعظم کا ٹیلیفونک رابطہ، عید کی مبارکباد دی
04-10-2024
(ویب ڈیسک) صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔
ٹیلیفونک رابطے کے دوران صدر مملکت آصف علی زرداری نے وزیراعظم شہباز شریف کو عید کی مبارکباد دی اور دونوں شخصیات نے ایک دوسرے کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ اس موقع پر وزیراعظم نے بھی صدر مملکت کو عید الفطر کی مبارکباد پیش کی۔ دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف نے لاہور میں جبکہ صدرِ مملکت آصف زرداری نے عید الفطر کی نماز زرداری ہاؤس نوابشاہ میں ادا کی۔