عید الفطر اخوت، محبت اور بھائی چارے کا پیغام ہے ،مجتبیٰ شجاع الرحمان

04-10-2024

(لاہور نیوز) صوبائی وزیر خزانہ مجتبیٰ شجاع الرحمان نے کہا ہے کہ عید الفطر اخوت، محبت اور بھائی چارے کا پیغام ہے۔

عید الفطر کے موقع پر خصوصی پیغام میں وزیر خزانہ  مجتبیٰ شجاع الرحمان کا کہنا تھا کہ عید الفطر امت مسلمہ کیلئے ماہ رمضان کا انعام ہے، آج کا دن ان کو گلے لگانے کا دن ہے جنہیں کوئی گلے لگانے والا نہیں، عید سعید کا دن محروم طبقے کی محرومیاں سمیٹ کر خوشیاں بکھیرنے کا دن ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ میں اپنے تمام مسلمان بھائیوں سے امید رکھتا ہوں کہ وہ اپنی خوشیوں میں مستحقین کو یاد رکھیں گے، آئیں خوشیاں بانٹیں اور پاکستان کو خوشحال بنانے میں ہمارا ساتھ دیں۔