9 مئی واقعہ میں اگر ہمارے لوگ ملوث ہیں تو شفاف ٹرائل کرکے سزائیں دیں: سلمان اکرم

04-09-2024

(لاہور نیوز) پی ٹی آئی کے رہنما سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ 9 مئی واقعہ میں ہمارے لوگ ملوث ہیں تو شفاف ٹرائل کرکے سزائیں دی جائیں۔

پی ٹی آئی کے رہنما سلمان اکرم راجہ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں 1970ء کی غلطیوں سے سیکھنا ہو گا، لندن پلان کے تحت پی ٹی آئی حکومت کو گرانے کی سازش کی گئی، اسی پلان کے تحت الیکشن میں ہارنے والوں کو جتوایا گیا۔ سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ نو مئی واقعات کی جوڈیشل انکوائری کیوں نہیں کروائی جا رہی؟ اگر ہمارے لوگ ملوث تھے تو شفاف ٹرائل کے ذریعے سزائیں دی جائیں، نو مئی واقعات پر جوڈیشل کمیشن بنایا جائے، ہم نے ہرگز قومی اداروں پر حملہ نہیں کیا۔