تمام صوبوں کی مشاورت سے کام کریں گے: وزیر خزانہ

04-09-2024

(ویب ڈیسک) وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ ہم تمام صوبوں کی مشاورت سے کام کریں گے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ جو بھی ہم فیڈریشن میں کریں گے صوبوں کی مشاورت سے کریں گے، 14 تاریخ کو واشنگٹن جارہا ہوں وہیں آئی ایم ایف پروگرام کے خدوحال پر گفتگو شروع کریں گے۔ وزیر خزانہ نے کہا ہے کہ مہنگائی بتدریج کم ہو گی، ملک کی پالیسی کے حساب سے چلیں گے، ہم نے جو کرنا ہے سب ملک کے لئے کرنا ہے، ابھی ہم سعودی عرب کا کامیاب دورہ کر کے آئے ہیں۔