سونے کی فی تولہ قیمت میں آج بھی 1900روپے کا بڑا اضافہ

04-09-2024

(ویب ڈیسک ) ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں آج پھر 1900 روپے کا بڑا اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد فی تولہ قیمت 2 لاکھ 47 ہزار 600 روپے کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اسی طرح 10 گرام سونا 1629 روپے مہنگا ہو کر سے 2 لاکھ 12 ہزار 277 روپے کا ہو گیا۔ صراف اور جیولرز ایسوسی ایشن کے صدر حاجی ہارون رشید چاند نے بتایا کہ سونے کی قیمتیں ملکی تاریخ کی ریکارڈ سطح پر آ گئی ہیں، عالمی مارکیٹ میں قیمتیں بڑھنے کے اثرات کی وجہ سے مقامی سطح پر نرخوں میں اضافہ ہو رہا ہے۔