ملک میں دانش سکولز کا دائرہ کار بڑھایا جارہا ہے: خالد مقبول صدیقی

04-09-2024

(ویب ڈیسک) وفاقی وزیر تعلیم خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ ملک میں دانش سکولز کا دائرہ کار بڑھایا جا رہا ہے۔

وفاقی وزیر تعلیم خالد مقبول صدیقی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دانش سکولز وزیراعظم شہباز شریف کا خواب ہے، ملک میں دانش سکولز کا دائرہ کار بڑھایا جا رہا ہے، آج خاص طور پر گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر سے طلبا و طالبات آئے ہیں۔ وفاقی وزیر تعلیم نے کہا کہ شہباز شریف نے بطور وزیراعلیٰ پہلے پنجاب میں دانش سکولز بنائے تھے، پاکستان کو چیلنجز کا سامنا ہے، وزیراعظم تعلیمی ایمرجنسی لگائیں، یہ تمام چیلنجز کا حل دے سکتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم دنیا میں ہی نہیں بلکہ خطے میں بھی پیچھے رہ گئے ہیں، ہم نے فاصلہ بہت طے کرنا ہے لیکن مدت کم ہے، ہم نے گزشتہ 30 سالوں میں 5 سے 7 اہم مواقع ضائع کئے ہیں، ہم نے 4 سال قبل فن لینڈ سے معاہدہ کیا تھا، پاکستان کو 10 لاکھ نوجوانوں کو آئی ٹی تعلیم سے آراستہ کرنا تھا، اس معاہدے کو دوبارہ سے شروع کیا جائے۔