جمہوری سسٹم کے تسلسل کیلئے کسی کے فیصلے تسلط نہیں: خواجہ آصف
04-09-2024
(ویب ڈیسک) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ جمہوری سسٹم کے تسلسل کے لئے کسی کے فیصلے تسلط نہیں ، یکطرفہ فیصلے ہم پر مسلط نہیں کئے جا سکتے، ڈائیلاگ اور بیٹھ کر بات چیت ہونی چاہئے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ اکثریت کے فیصلے تو مسترد نہیں کئے جاتے، وہ تصادم اور محاذ آرائی کا راستہ اختیار کرنا چاہتے ہیں، ہم کسی افراتفری اور فتنے کا آلہ کار نہیں بنیں گے۔ خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ فیصلے کرنے ہیں تو جمہوریت، ملک اور عام آدمی کے مفاد کے لئے کریں ، ایک شخص یا ذاتی مفاد کے لئے کئے گئے فیصلوں کی حمایت نہیں کریں گے۔