اشنا شاہ کا حاجرہ یامین کو شادی سے متعلق اہم مشورہ
04-09-2024
(ویب ڈیسک) پاکستانی شوبز انڈسٹری کی نامور اداکارہ اشنا شاہ نے ساتھی اداکارہ حاجرہ یامین کو شادی سے متعلق اہم مشورہ دے دیا۔
حال ہی میں اشنا شاہ ایک نجی ٹیلی ویژن کی رمضان ٹرانسمیشن میں شریک ہوئیں ، اداکارہ ہاجرہ یامین بھی ان کے ہمراہ پروگرام میں بطور مہمان شریک تھیں۔ پروگرام کے دوران اشنا شاہ نے ہاجرہ یامین کو شادی سے متعلق مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ" آپ نے بہت سنبھل کر شادی کرنی ہے، اس کے لیے جلدی کرنے کی ضرورت نہیں ہے"۔ ان کا کہنا تھا کہ "آپ کو صحیح وقت پر آپ کا ہمسفر مل جائے گا، جب آپ خود اعتمادی کے بلند درجہ پر ہوں گی"۔ اشنا شاہ کا مزید کہنا تھا کہ" مجھے بھی میرا ہمسفر تب ملا جب میں نے شادی سے متعلق معاشرے کے دباؤ کو مسترد کیا اور خود پر توجہ دینے لگی"۔ یاد رہے کہ اداکارہ نے گزشتہ برس گالفر حمزہ امین سے شادی کی تھی اور ان دنوں وہ اپنے شوہر کے ساتھ خوشگوار وقت گزارتی دکھائی دے رہی ہیں۔