پاکستان ریلویز کا عید پر کرایوں میں کمی کا اعلان

04-09-2024

(لاہور نیوز) پاکستان ریلویز نے عید الفطر کے موقع پر کرایوں میں کمی کا اعلان کردیا۔

عید الفطر کے تینوں دن پاکستان ریلویز کی جانب سے ٹرین کرایوں میں 25 فی صد رعایت کا اعلان کیا گیا ہے،کرایوں میں رعایت تمام مسافر ٹرینوں کی تمام کلاسز کے لیے ہوگی۔ اس حوالے سے مزید بتایا گیا ہے کہ عید سپیشل ٹرینوں  کے ٹکٹس پر رعایت نہیں ہو گی، عید الفطر کے تین ایام کے لیے اعلان کی گئی رعایت کا اطلاق صرف کرنٹ ٹکٹ پر ہو گا۔