ممکنہ چاند رات کے پیش نظر بس اڈوں پر معمول سے زیادہ رش
04-09-2024
(لاہور نیوز) آج ممکنہ چاند رات کے پیش نظر شہر کے بس اڈوں پر معمول سے زیادہ رش لگ گیا۔
عید اپنوں کے ساتھ منانے کیلئے پردیسیوں کا اپنے آبائی علاقوں کو جانے کا سلسلہ جاری ہے جس کے باعث لاری اڈوں پر آج رش معمول سےز یادہ ہے۔ شہر کے بس اڈوں پر رش اتنا زیادہ ہے کہ ٹکٹ ملنا بھی مشکل ہو چکا ہے، جنہوں نے پہلے بکنگ کروائی انہیں ذرا کم تکلیف اٹھانا پڑ رہی ہے۔ لاری اڈوں پر ڈھیروں مسائل کے باوجود پردیسیوں کو یہ خوشی ہے کہ وہ گھر پہنچ کر عید والدین اور بیوی بچوں کے ساتھ منائیں گے۔ دوسری جانب ٹرانسپورٹرز ہر تہوار کی طرح اس مرتبہ بھی مسافروں کو سہولتیں دینے میں ناکام تو رہے ہی ہیں الٹا مسافروں سے اضافی کرائے وصول کر کے دونوں ہاتھوں لوٹا بھی جارہا ہے۔