سرکاری اداروں کے نام سیاسی رہنماؤں سے منسوب کرنے کا اقدام چیلنج

04-09-2024

(لاہور نیوز) سرکاری اداروں کے نام سیاسی رہنماؤں سے منسوب کرنے کا اقدام لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا گیا۔

شہری مشکور حسین نے ایڈووکیٹ ندیم سرور کے توسط سے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی۔ درخواست گزار کی جانب سے مؤقف اپنایا گیا ہے کہ صوبہ بھر میں تعلیمی اداروں، ہسپتالوں وغیرہ کے نام سیاسی رہنماؤں کے نام پر رکھ دیئے جاتے ہیں۔ درخواست گزار نے مزد کہا ہے کہ  کسی سڑک، پارک ، سرکاری ادارے کا نام حکومت کی پراپرٹی نہیں، حکومت سرکاری خزانے کے ذریعے تاریخ کو کیسے نقصان پہنچا سکتی ہے؟ درخواست میں استدعا کی  گئی ہے کہ عدالت کسی سڑک یا ادارے وغیرہ کے نام کو مثبت کردار نہ ہونے والے شخص سے منسوب کرنا غیر قانونی قرار دے۔