پاک کیویز سیریز: اظہر محمود قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈکوچ مقرر

04-09-2024

(لاہور نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاک نیوزی لینڈ سیریز کیلئے اظہر محمود کو قومی ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر کردیا۔

ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے سابق ٹیسٹ کرکٹر اظہر محمود کو نیوزی لینڈ کے خلاف پانچ میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے پاکستان مینز کرکٹ ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر کر دیا ہے۔ اس کے علاوہ وہاب ریاض کو سینئر ٹیم منیجر مقرر کیا گیا ہے، محمد یوسف بیٹنگ کوچ ہوں گے اور سعید اجمل اسپن بولنگ کوچ کی ذمہ داریاں جاری رکھیں گے۔ واضح رہے کہ کیویز کیخلاف سیریز کے لیے ٹیم کا اعلان 9 اپریل کو کیا جائے گا، سیریز کے میچز 18 سے 27 اپریل تک راولپنڈی اور لاہور میں کھیلے جائیں گے۔