سینیٹ کے نو منتخب اراکین نے حلف اٹھا لیا

04-09-2024

(ویب ڈیسک) سینیٹ کے نو منتخب اراکین نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھالیا۔

نو منتخب سینیٹرز کی حلف برداری اور چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے انتخاب کے لیے سینیٹ کا اجلاس ہوا۔ حلف برداری نو منتخب اور ضمنی انتخابات میں کامیاب ہونے والے سینیٹرز نے حلف اٹھا لیا، اسحاق ڈار نے ان سے حلف لیا، پیپلزپارٹی کے18،ن لیگ کے14اور جے یو آئی ف کے3نومنتخب سینیٹرز نے حلف اٹھایا، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے بطور آزاد سینیٹر حلف اٹھایا فیصل واوڈا نے حلف نہیں اٹھایا۔ سینیٹ اجلاس میں وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے پریذائیڈنگ افسر کی ذمہ داریاں نبھائیں۔ پی ٹی آئی کا احتجاج اجلاس شروع ہوا تو پی ٹی آئی کے سینیٹرز نے ایوان میں احتجاج کیا اور نعرے لگائے، پی ٹی آئی کے سینیٹرز بانی پی ٹی آئی کی تصاویر ایوان میں لے آئے۔ اسحاق ڈار نے ہدایت کی کہ اعظم نذیر تارڑ معاملے پر آئینی و قانونی پوزیشن واضح کریں۔ اس سے قبل چیئرمین سینیٹ کے لیے پیپلز پارٹی کے امیدوار یوسف رضا گیلانی بھی ایوان میں پہنچ گئے۔ نو منتخب سینیٹرز محسن نقوی، سیدال خان، اورنگزیب خان، حامد خان، ایمل ولی بھی سینیٹ اجلاس میں شریک ہوئے، سیکرٹری سینیٹ نے ممبران کو خوش آمدید کہا۔ مسلم لیگ ن نے سیدال خان ناصر کو ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نامزد کر دیا جس کے بعد سیدال خان ناصر کے لیے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے فارم حاصل کر لیے گئے۔ تحریک انصاف کا بائیکاٹ پاکستان تحریک انصاف نے سینیٹ کے چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین کے انتخاب کا بائیکاٹ کرنےکا اعلان کر رکھا تھا۔ پی ٹی آئی کا مطالبہ تھا کہ خیبر پختونخوا کے سینیٹرز کی ایوان میں موجودگی تک چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین کا انتخاب ملتوی کیا جائے۔ کے پی ممبران کے بغیر چیئرمین کا الیکشن ناجائز ہے: محسن عزیز سینیٹر محسن عزیز نے ایوان میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ نو منتخب ممبران کو مبارک باد دیتا ہوں، ہم آج کے حلف کی حفاظت کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ سینیٹ کی اکائی موجود نہ ہو تو الیکشن جائز نہیں، خیبرپختونخوا کے ممبران کے بغیر چیئرمین اورڈپٹی چیئرمین کا الیکشن ناجائز ہے۔