عدنان صدیقی میرے شو میں مکھیوں، خواتین کی مثال دیتے تو اُن کا منہ !مشی خان کا سخت ردعمل
04-08-2024
(ویب ڈیسک)ادکارہ مشی خان نے کہاہے کہ عدنان صدیقی میرے شو میں مکھیوں، خواتین کی مثال دیتے تو اُن کا منہ سُوجا دیتی۔
مشی خان نے اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل پر اپنا ویڈیو پیغام جاری کیا جس میں اُنہوں نے کہا کہ گزشتہ ماہ عدنان صدیقی کو پرائیڈ آف پرفارمنس ایوارڈ سے نوازا گیا تھا جس پر مجھے بہت خوشی ہوئی تھی لیکن اُنہوں نے حال ہی میں ایک شو کے دوران ایسی بات کردی جسے سُن کر مجھے بہت حیرت ہوئی۔ اداکارہ نے کہا کہ اتنا بڑا ایوارڈ ملنے کے بعد عدنان صدیقی کو کیا ہوگیا ہے، یہ ایوارڈ حاصل کرنے کے بعد انسان کا مذاق بھی شاندار ہونا چاہیے لیکن اگر آپ ایسا مذاق نہیں کرسکتے تو آپ کو نچلی سطح کا مذاق کرنے کے بجائے نارمل بات کرنی چاہیے۔ اُنہوں نے عدنان صدیقی سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ آپ خواتین کا مکھیوں سے موازنہ کرکے کونسی مثال دے رہے ہیں؟ آپ کو اپنے شاندار کام کی وجہ سےصدارتی ایوارڈ ملا جس کے بعد آپ کے سینس آف ہیومر کا لیول بلند ہونا چاہیے لیکن یہ تو بہت کم ہوگیا ہے۔ مشی خان نے مزید کہا کہ دورانِ شو میزبان نے تو عدنان صدیقی کی مثال پر لاتعلقی کا اظہار کردیا تھا لیکن اگر یہ مثال میرے شو میں دی گئی ہوتی تو میں شہد کی مکھی بن کر عدنان صدیقی پر ایسے بیٹھتی کہ منہ پر سوجن ہوجاتی اور پھر وہ سوجن دوائی سے ہی ختم ہوتی۔