سانحہ 9 مئی: آرمی چیف نے 20 افراد کی سزا معاف کر دی، رہا کر دیا گیا
04-08-2024
(ویب ڈیسک) ملٹری کورٹس سے 9 مئی مقدمات میں ملوث سزا پانے والے 20 افراد کو سزائیں مکمل ہونے سے قبل رہا کر دیا گیا۔
سپریم کورٹ کی ہدایت اور انسانی ہمدردی کی بنیاد پر آرمی چیف نے 20 افراد کی سزا معاف کر دی، یہ افراد اب تک 9 سے 10 ماہ کی سزا کاٹ چکے ہیں، ان افراد کو 6 اور 7 اپریل کو رہا کیا گیا۔ رہا ہونے والوں میں محمد ادریس، نادرخان، لال شاہ، محمد فیصل، حسن شاکر، محمد انس، عبدالجبار شامل ہیں، شہریار ذوالفقار، عبداللہ عزیز، عبدالستار، راشد علی، عمرمحمد کو بھی رہا کیا گیا۔ رہا ہونے والوں کا تعلق راولپنڈی، لاہور، گوجرانوالہ، دیر اور مردان سے ہے۔