پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کا امکان

04-08-2024

(لاہور نیوز) پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کا امکان پیدا ہو گیا۔

پٹرول کی قیمت میں 1.54 روپے فی لٹر اضافے کا امکان ہے، ڈیزل کی قیمت میں 5.73 روپے فی لٹر کا اضافہ ہو سکتا ہے، پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان 15 اپریل کو ہو گا۔ واضح رہے کہ حکومت نے پٹرول کی قیمت میں اضافہ جبکہ ڈیزل کی قیمت میں کمی کر دی تھی۔ وزارت خزانہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 9 روپے 66 پیسے فی لٹر اضافہ کیا گیا جس کے بعد پٹرول کی قیمت 279 روپے 75 پیسے سے بڑھ کر 289 روپے 41 پیسے ہو گئی۔ دوسری جانب ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 32 پیسے کی کمی کا اعلان کیا گیا جس کے بعد ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت 285 روپے 56 پیسے سے کم ہو کر 282 روپے 24 پیسے ہو گئی۔