چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کا انتخاب چیلنج ، رجسٹرار کا اعتراض
04-08-2024
(ویب ڈیسک) پی ٹی آئی نے چیئرمین سینیٹ اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کا انتخاب اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا۔
پی ٹی آئی کے پانچ سینیٹرز نے چیئرمین سینیٹ اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کا انتخاب روکنے کے لیےاسلام آباد ہائیکورٹ میں آئینی درخواست دائر کردی۔ پاکستان تحریک انصاف نے عدالت عالیہ سے استدعا کی ہے کہ خیبر پختونخوا کی سینیٹ نشستوں کے انتخاب تک چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کا انتخاب روکا جائے۔ رجسٹرار آفس کا اعتراض اسلام آبادہائیکورٹ کے رجسٹرار آفس نے درخواست پر اعتراض عائد کردیا۔ رجسٹرار آفس نے اعتراض میں کہا ہے کہ خیبر پختونخوا کی سینیٹ نشستوں کا کیس پشاور ہائیکورٹ میں زیر سماعت ہے، خیبر پختونخوا کی سینیٹ نشستوں کے انتخابات کے لیے پشاور ہائیکورٹ سے ہی رجوع کیا جائے۔ سینیٹ سیکرٹریٹ میں درخواست علاوہ ازیں تحریک انصاف نے چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے انتخاب کیخلاف درخواست سیکرٹری سینیٹ کو بھی دیدی۔ درخواست پی ٹی آئی سینیٹر ز فلک ناز چترالی، سیف ابڑو، زرقا تیمور، فوزیہ ارشد اور سیف اللہ نیازی کیجانب سے دائر کی گئی ہے۔