یشما گل کی نئی تصاویر پر مداح دل ہار بیٹھا، شادی کی پیشکش

04-08-2024

(ویب ڈیسک) معروف پاکستانی اداکارہ یشما گل کی نئی تصاویر پر مداح نے شادی کی پیشکش کر ڈالی۔

حال ہی میں اداکارہ یشما گل نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی چند تصاویر مداحوں کے ساتھ شیئر کیں جن پر مداح اپنی مختلف آراء کا اظہار کررہے ہیں۔ مذکورہ تصاویر میں اداکارہ نے آف وائٹ رنگ کا فراک زیب تن کررکھا ہے جبکہ ہیوی میک اپ اور کانوں میں بھاری جھمکے یشما کے حسن کو چار چاند لگا رہے ہیں۔ پوسٹ کے کمنٹ سیکشن میں جہاں اداکارہ کے مداح تعریفی کمنٹس کررہے ہیں وہیں ایک مداح نے یشما کو شادی کی پیشکش کر ڈالی۔