غنا علی کی نئی تصاویر پر مداحوں نے تعریفوں کے پل باندھ دیئے

04-08-2024

(ویب ڈیسک) پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ و ماڈل غنا علی کی نئی تصاویر پر مداحوں نے تعریفوں کے پل باندھ دیئے۔

حال ہی میں غنا علی نے فوٹو اینڈو یڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی چند نئی تصاویر مداحوں کے ساتھ شیئر کیں جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہو گئیں۔ مذکورہ تصاویر میں اداکارہ نے سی گرین رنگ کی لانگ شرٹ اور پاجامہ زیب تن کررکھا ہے جبکہ کھلی زلفوں اور نازک اداؤں کے ساتھ غنا علی مداحوں کی توجہ اپنی جانب مبذول کروا رہی ہیں۔ نئی تصاویر سوشل میڈیا پر آتے ہی مداحوں کی جانب سے غنا علی تعریفوں کے ٹوکرے سمیٹ رہی ہیں۔