چیئرمین سینیٹ کے انتخاب کیلئے پی پی پی نے رابطوں کا عمل تیز کر دیا

04-08-2024

(ویب ڈیسک) چیئرمین سینیٹ کے انتخاب کیلئے پاکستان پیپلزپارٹی نے رابطوں کا عمل تیز کر دیا۔

چیئرمین سینیٹ کے الیکشن کے لئے پاکستان پیپلزپارٹی کی خصوصی کمیٹی کے اراکین کے مختلف سیاسی جماعتوں سے رابطے جاری ہیں۔ پاکستان پیپلزپارٹی کی خصوصی کمیٹی چیئرمین سینیٹ کیلئے پارٹی امیدوار سید یوسف رضا گیلانی کی کامیابی کیلئے متحرک ہے، سید یوسف رضا گیلانی سے شیری رحمان اور سید نوید قمر نے رابطہ کر کے انتخابات کیلئے لائحہ عمل تشکیل دیا۔ اس موقع پر شیری رحمان کا کہنا تھا کہ یوسف رضا گیلانی کو سینیٹ میں واضح حمایت حاصل ہے، پاکستان پیپلزپارٹی اتحادیوں کے ہمراہ کل سینیٹ میں اپنی واضح برتری کو ثابت کرے گی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ عوام اور کارکنان کل ایک جیالے امیدوار کے چیئرمین سینیٹ بننے کی خوشی کا جشن منائیں گے۔