پی سی بی کا عثمان خان کے مستقبل کے حوالے سے اہم فیصلہ

04-08-2024

(ویب ڈیسک) پی سی بی نے اماراتی کرکٹ بورڈ کی جانب سے پابندی کے اعلان کے بعد عثمان خان کے مستقبل کے حوالے سے اہم فیصلہ کر لیا۔

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے کہا ہے کہ عثمان خان قومی ٹیم میں کھیلنے کیلئے اہل ہیں اور وہ کھیلیں گے، عثمان خان کی سلیکشن کا معاملہ زیر غور ہے۔ یاد رہے کہ چند روز قبل امارات کرکٹ بورڈ ( ای سی بی) کی جانب سے معاہدے کی خلاف ورزی کرنے پر ٹاپ آرڈر  بلے باز عثمان خان پر 5 سال کی پابندی عائد کردی گئی تھی۔ امارات کرکٹ بورڈ کے مطابق عثمان خان نے بورڈ کے ساتھ معاہدے کی خلاف ورزی کی جس کے نتیجے میں وہ اب یو اے ای بورڈ کے تحت ہونیوالے کسی بھی ایونٹ میں 5 سال تک شریک نہیں ہو سکیں گے۔