بابراعظم کیلئے کاکول ٹریننگ کیمپ میں یاد گار لمحہ کونسا تھا؟جانئے

04-07-2024

(ویب ڈیسک) قومی ٹیم کے وائٹ بال کپتان بابراعظم نے کاکول میں جاری ٹریننگ کیمپ سے متعلق دلچسپ جواب دیدیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے جاری کردہ ویڈیو میں بابراعظم نے کہا کہ فزیکل ٹریننگ کیمپ سے ہمیں انٹرنیشنل کرکٹ میں بہت فائدہ ہوگا، میرا اس طرح کا یہ تیسرا کیمپ تھا، جب بھی آیا ہوں کچھ نہ کچھ سیکھ کرگیا ہوں۔ کیمپ کے انعقاد کا واحد مقصد ٹیم میں اتحاد قائم کرنا اور فٹنس کو بہتر بنانا تھا، امید ہے ٹریننگ کے بعد فزیکل فٹنس کی فکر نہیں رہے گی۔انہوں نے کاکول کیمپ کے دوران اپنے یادگار لمحے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اعظم خان کا پہاڑ کی چوٹی سر کرنا وہ ایک سب سے دلچسپ لمحہ تھا۔