سابق چیف سیکرٹری پنجاب جاوید محمود انتقال کرگئے

04-07-2024

(لاہور نیوز) سابق چیف سیکرٹری پنجاب اورمعروف بیوروکریٹ جاوید محمود انتقال کرگئے۔

ذرائع کے مطابق سابق چیف سیکرٹری پنجاب جاوید محمود کی نماز جنازہ کل صبح ساڑھے 10بجے آبائی گاؤں روشن بھیلہ،قصور میں ادا کی جائے گی۔  جاوید محمود کینسر کے مرض میں مبتلا تھے اور کئی روز سے جناح ہسپتال میں زیر علاج تھے۔