شہر کے مسائل کے حل کیلئے کوآرڈینیشن کمیٹی تشکیل

04-07-2024

(ویب ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے لاہور کے مسائل کے فوری حل کیلئے 35 رکنی ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی تشکیل دے دی۔

ذرائع کے مطابق  لیگی ایم این اے رانا مبشر اقبال کو کمیٹی کا کنوینئر مقرر کیا گیا ہے جبکہ ڈی سی لاہور رافعہ حیدر کمیٹی کی  سیکرٹری ہوں گی۔ اس کے علاوہ  عبدالعلیم خان، سردار ایاز صادق ،چودھری وسیم قادر ،ملک افضل کھوکھر ،ملک سیف الملوک کھوکھر ،عطاء اللہ تارڑ ،عون چودھری،  سمیع اللہ خان، غزالی سلیم بٹ ،میاں مجتبیٰ شجاع الرحمن اور خواجہ عمران نذیر  بھی کمیٹی کا حصہ ہوں گے۔ سہیل شوکت بٹ، ملک غلام حبیب اعوان ،خواجہ سلمان رفیق، ملک وحید، ملک اسد علی کھوکھر ،ملک شہباز علی کھوکھر ،میاں عمران جاوید ،انس محمود ،عرفان شفیع کھوکھر ،ملک فیصل ایوب کھوکھر ،ملک خالد پرویز کھوکھر ،میاں مرغوب احمد اور بلال یاسین کو بھی کمیٹی میں شامل کیا گیا ہے۔ ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی میں ذیشان ملک، طلحہ برکی، راشد نصراللہ اور صبغت اللہ سلطان، ڈی آئی جی آپریشنز، صوبائی اور وفاقی محکموں کے نمائندے، سی ای او ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی اور سی ای او ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی کو بھی شامل کیاگیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ کوآرڈینیشن کمیٹی عوامی فلاحی منصوبوں کو مانیٹر کرے گی جبکہ سروس ڈلیوری کےلیے عوامی شکایت کا فوری ازالہ کرنے کی پابند ہوگی،کمیٹی لاہور میں امن و امان، انتظامی امور کی انجام دہی میں کردارادا کرے گی۔ ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ کوآرڈینیشن کمیٹی ترقیاتی منصوبے جلد مکمل کرائے گی اور ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ پیکیج کا تعین کرے گی،  کمیٹی شہر کی ترقی سے متعلق اہداف کا تعین بھی کرے گی۔