حکومت عوام کو سستا آٹا دینے کیلئے کسانوں کو سبسڈی دے: لیاقت بلوچ

04-07-2024

(ویب ڈیسک) جماعتِ اسلامی کے رہنما لیاقت بلوچ نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت عوام کو سستا آٹا دینے کے لیے کسانوں کو سبسڈی دے۔

اپنے ایک بیان میں رہنما جماعت اسلامی لیاقت بلوچ کا کہنا تھا کہ گندم کی قیمت میں اضافہ نہ کر کے حکومت نے کسانوں کی کمر توڑ دی، پورے ملک میں گندم کی ایک قیمت کا نہ ہونا بھی کسانوں کے ساتھ ظلم ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ کھاد، زرعی ادویات، ڈیزل اور بجلی کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ہوا جس کے بعد کسانوں کا گندم کی امدادی قیمت میں اضافہ کرنے کا مطالبہ جائز ہے۔