پاک فوج بھارت کو سبق سکھانے کی صلاحیت رکھتی ہے: پرویز اشرف
04-07-2024
(لاہور نیوز) رہنما پاکستان پیپلزپارٹی و سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ پاکستان کی مسلح افواج بھارتی ابھی نندنوں کو سبق سکھانے کی بھر پور صلاحیت رکھتی ہیں۔
پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے صدر راجہ پرویز اشرف کا بھارتی وزیر دفاع کے بیان پر رد عمل میں کہنا تھا کہ بھارت دنیا کا واحد ملک ہے جہاں پاکستان دشمنی کی بنیاد پر انتخابی مہم چلائی جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی وزیر دفاع کے غیر ذمہ دارانہ بیان سے خطے میں کشیدگی بڑھے گی، راج ناتھ کا اشتعال انگیز بیان بھارت کی ریاستی دہشت گردی کا بین ثبوت ہے۔ راجہ پرویز اشرف کا مزید کہنا تھا کہ بی جے پی کی مودی حکومت آئندہ الیکشن میں بد ترین شکست کے خوف میں مبتلا ہے، پاکستانی حکومت بھارتی وزیر دفاع کے اعترافی بیان پر عالمی عدالت انصاف سے رجوع کرے۔