لیلیٰ واسطی کو نئی زندگی کیسے ملی؟ اداکارہ نے بتا دیا
04-07-2024
(ویب ڈیسک) شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ لیلیٰ واسطی کا کہنا ہے کہ زندگی کے 2 دن باقی رہ گئے تھے کہ پھر اللہ تعالیٰ نے زندگی دی۔
اداکارہ لیلیٰ واسطی نے نجی ٹی وی کے شو میں شرکت کی اور بتایا کہ کینسر کی تشخیص کے بعد انہیں علاج کے لیے امریکا جانا پڑا جہاں کہا گیا کہ میری زندگی کے صرف 2 دن باقی رہ گئے تھے۔ لیلیٰ واسطی نے بتایا کہ 25 دسمبر 2008 کو مجھے ہیلی کاپٹر میں امریکا لے جایا گیا تھا میں صحت مند تھی جب یہ مرض لاحق ہوا تھا۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت جب مجھے یہ کہا گیا تو خود سے کہا کہ الحمدللہ اور فارم سائن کیا جس کے بغیر علاج نہیں ہوسکتا تھا، اللہ تعالیٰ مجھے اس بیماری سے نجات دی۔ اداکارہ نے کہا کہ میں اکیلی گئی تھی اس دوران مجھے میری امی ابو اور شوہر کا خیال تھا، اپنا نہیں تھا۔ لیلیٰ واسطی نے کہا کہ میرا بون میرو ٹرانسپلانٹ ہوا، کیمو ہوا، میری سر سے پیر تک رنگت تبدیل ہوگئی تھی، کئی مرتبہ بال منڈوانے پڑے۔ انہوں نے کہا کہ اللہ پر توکل رکھیں چاہے رمضان ہو یا پھر کوئی بھی دن ہو، دعائیں اثر کرتی ہیں۔