کرکٹرز کے پیغامات، اداکارہ نوال سعید نے اپنے بیان کی وضاحت کر دی

04-07-2024

(ویب ڈیسک) پاکستانی اداکارہ نوال سعید نے کرکٹرز کی جانب سے پیغامات موصول ہونے کے بارے میں اپنےبیان کی وضاحت کر دی ۔

نوال سعید نے انسٹاگرام سٹوری پرجاری پیغام میں کہا کہ’’ رمضان المبارک میں ہمیں صرف بھوک ہی برداشت نہیں کرنی بلکہ ہمیں آنکھوں ، کانوں اور زبان کو بھی قابو میں رکھنا ہے ، شوکے دوران دیئے گئے میرے بیان کو سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا گیا تاکہ کچھ لائکس حاصل کیے جا سکیں ،اس سے کسی بھی انفرادی شخصیت کی پرائیویسی اور عزت کو ٹھیس پہنچ سکتی ہے اور خاص طور پر جب لوگوں کے نام غلط فرض کیے جاتے ہیں، جن کا اس سے کوئی تعلق بھی نہیں ہوتا ہے ، حالیہ شو میں کوئی نام نہیں لیا گیا ، بلکہ متنازعہ سوالات سے گریز کیا گیا، یہ ایک بہترین مثال ہے۔آپ سب پر اللہ کی رحمت ہو۔‘ یاد رہے کہ پاکستانی اداکارہ اور ماڈل نوال سعید نے انکشاف کیا تھا کہ انہیں پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی میسجز کرتے رہے ہیں ۔ خاتون میزبان نے نوال سعید سے دلچسپ انداز میں اُن کرکٹرز کے نام پوچھنے کی کوشش کی جو اداکارہ کو مسیجز کرتے رہے ہیں تاہم انہوں نے کسی کا نام نہیں لیا۔ پروگرام کے دوران نوال سعید نے کہا کہ’ایک انٹرویو میں، میں نے ایسا بتایا تھا (کہ کسی کرکٹر نے انہیں مسیجز کیے ہیں) لیکن وہ بات جھوٹ نہیں تھی۔‘اس کے علاوہ نادیہ خان کہتی ہیں کہ ’سنگل کرکٹرز کون سے ہیں جنہوں نے مسیجز کیے نوال کو، بتائیے؟‘اس پراداکارہ نے کہا کہ ’آپ کو کیوں لگتا ہے کہ سنگل (کنوارہ)  ہونا ضروری ہے؟‘ شو میں شریک مہمان اداکار سید جبران نے نسیم شاہ کا نام لیا، پھر افتخار احمد کا بھی نام لیا۔اس کے بعد نادیہ خان نے شعیب ملک کا نام لیا جس پر نوال سعید سمیت سب نے قہقہہ لگایا۔