عید کی آمد کے ساتھ ہی سبز مصالحہ جات بھی مہنگے
04-07-2024
(لاہور نیوز) میٹھی عید کی آمد کے ساتھ ہی سبز مصالحہ جات بھی مہنگے ہو گئے۔
اعدادوشمار کے مطابق شہریوں کیلئے نمکین ڈشز کی تیاری کے لئے استعمال ہونے والے سبز مصالحہ جات کی خریداری بھی مشکل ہوگئی، ایک ہفتے میں ٹماٹر 65 روپے فی کلو مہنگا ہو ا، ٹماٹر کا سرکاری نرخ 160 روپے فی کلو مقرر ہوا جبکہ مارکیٹ میں درجہ اول ٹماٹر 200 روپے کلو فروخت ہو رہا ہے ۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ پیاز کے نرخ میں ایک ہفتے کے دوران 25 روپے فی کلو اضافہ ہوا، مقامی پیاز درجہ اول کا سرکاری نرخ 205 روپے فی کلو مقرر ہے تاہم مارکیٹ میں مقامی پیاز کم از کم 250 روپے فی کلو فروخت ہو رہا جبکہ درآمدی پیاز بھی 200 سے 220 روپے کلو ہے۔ علاوہ ازیں لہسن 10 روپے فی کلو مہنگا ہو گیا، لہسن کا سرکاری نرخ 615 روپے فی کلو مقرر ہے لیکن مارکیٹ میں لہسن 800 روپے کلو فروخت ہو رہا، مارکیٹ میں ادرک 650 روپے فی کلو ہے مگر مارکیٹ میں سبز مرچ 200 روپے فی کلو تک فروخت کی جارہی ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ ہر سال کی طرح اس عید پر بھی منافع خور سرگرم ہو کر دونوں ہاتھوں سے لوٹنے میں مصروف ہیں۔