سی ٹی او لاہور کی ون وے ٹریفک کی خلاف ورزی پر سخت کارروائی کی ہدایت
04-06-2024
(لاہور نیوز) سی ٹی او لاہور عمارہ اطہر نے رانگ پارکنگ اور ون وے ٹریفک کی خلاف ورزی پر سخت کارروائی کی ہدایت کر دی۔
سی ٹی او لاہور عمارہ اطہر نے ڈویژنل ایس پیز اور ڈی ایس پیز کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ تمام سپروائزری افسران مارکیٹوں، بازاروں اور شاپنگ مالز کا وزٹ کریں، رانگ پارکنگ اور ون وے ٹریفک کی خلاف ورزی پر سخت کارروائی کریں، مارکیٹ انتظامیہ کے ساتھ مل کر ٹریفک پلان کو یقینی بنائیں، غیر معمولی رش ہونے پر مخصوص روڈز پر ون وے ٹریفک چلائی جائے۔ عمارہ اطہر نے کہا رانگ پارکنگ، تجاوزات اور ون وے ٹریفک سے شہریوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے، مارکیٹوں، بازاروں اور شاپنگ مالز کے گردونواح میں اضافی نفری تعینات کی گئی ہے۔ انہوں نے مزید کہا مارکیٹوں، بازاروں اور شاپنگ مالز کیلئے اضافی 362 وارڈنز،37 انسپکٹرز، 45 پٹرولنگ افسران تعینات، رانگ پارکنگ کے خاتمہ کیلئے 28 فوک لفٹرز اور 2 بریک ڈاؤنز بھی تعینات ہیں۔