واسا نے عید الفطر پر سیوریج اور واٹر سپلائی سے متعلق ایس او پیز بنا لئے

04-06-2024

(لاہور نیوز) عید الفطر پر شہریوں کو پانی کی بروقت فراہمی کا منصوبہ بنا لیا گیا، واسا نے سیوریج اور واٹر سپلائی سے متعلق بھی ایس او پیز بنا لئے۔

 ایس او پیز کے مطابق ایمرجنسی سینٹرز میں سٹاف اور مشینری چوبیس گھنٹے موجود رہے گی، اوور فلو سے بچنے کے لئے عید سے قبل ڈرینوں کی ڈی سلٹنگ کی جائے، مین ہولز کو چیک کیا جائے اور ٹوٹے مین ہولز تبدیل کر دیئے جائیں، عید کے دنوں میں سیوریج سے متعلق شکایات کا بروقت ازالہ کیا جائے، پانی کی فراہمی کے لئے ٹیوب ویل آپریٹر ڈیوٹی پر موجود ہونگے۔ اس کے علاوہ شہر میں لگے فائر ہائی ڈرینٹ آپریشنل اور ان کو پانی کی فراہمی میسر ہو گی، پانی کی قلت کو دور کرنے کے لئے واٹر باؤزر سٹینڈ بائے رہیں گے، ایس ڈی او دفاتر میں عید کے دنوں میں سٹاف موجود رہے گا۔ ایس ڈی اوز ذاتی طور پر عید کے دنوں میں شکایات کو مانیٹر کریں گے، ٹیوب ویل یا ڈسپوزل خراب ہونے پر ایکسیئن خود شکایت کو مانیٹر کرے گا۔ .