عید الفطر پر ایک نئی، ایک پرانی اور ایک ٹیلی فلم سینماؤں میں ریلیز ہو گی

04-06-2024

(ویب ڈیسک) عید الفطر پر ایک نئی، ایک پرانی، ایک پنجابی اور ایک ٹیلی فلم سینماؤں میں ریلیز ہو گی۔

 اس بار ایک پرانی فلم ٹکسالی گیٹ کو نئے مناظر کے ساتھ عید کے موقع پر دوبارہ سینماؤں میں پیش کیا جائے گا جبکہ ایک ٹیلی فلم ہم تم اور وہ کو فیچر فلم کے طور پر بھی سینماؤں میں ریلیز کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ پاکستان میں گزشتہ چند سال سے عام طور پر عید کے موقع پر تین نئی فلمیں ریلیز کی جاتی ہیں تاہم اس بار صرف ایک ہی فلم دغاباز دل ہی ریلیز ہو گی، دغاباز دل میں مہوش حیات اور علی رحمنٰ کے ساتھ مومن ثاقب اور دیگر اداکار ایکشن میں دکھائی دیں گے، دغاباز دل کی کہانی رومانوی کامیڈی ہے جب کہ فیچر فلم کے طور پر پیش کی جانے والی ٹیلی فلم ہم تم اور وہ بھی رومانوی کامیڈی ہے۔ اسی طرح پنجابی فلم بابل ویر کی کہانی بھی مزاحیہ ہے جب کہ ٹکسالی گیٹ کی کہانی سماجی ہے۔ مذکورہ فلم کو پہلے رواں برس فروری میں ریلیز کیا گیا تھا اور اب اسے دوبارہ ریلیز کیا جا رہا ہے، عید الفطر کے موقع پر پاکستانی سینماؤں میں مذکورہ چاروں فلموں کے علاوہ 4 یا اس سے زائد ہولی وڈ فلمیں بھی ریلیز کی جائیں گی۔