رمضان پیکیج: یوٹیلیٹی سٹورز نے اپنی سیل کا ہدف 4 ارب بڑھا دیا

04-06-2024

(ویب ڈیسک) یوٹیلیٹی سٹورز نے رمضان ریلیف پیکیج کے مقرر کردہ 36 ارب روپے کے سیل ہدف پر نظرثانی کر دی۔

ذرائع یوٹیلیٹی سٹورز کے مطابق سٹورز  نے نظرثانی سیل ہدف 4  ارب روپے اضافے سے 40 ارب روپے مقرر کر دیا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ رمضان پیکیج کے تحت سیل اب تک 38 ارب 15کروڑ روپے پر پہنچ گئی ہے جب کہ  پیکیج کے اختتام تک سیل کا نظرثانی ہدف حاصل کر لیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق یوٹیلیٹی سٹورز پر 5 مارچ سے جاری رمضان پیکیج چاند رات تک جاری رہے گا۔