صبا قمر کی اپنے 'مسٹری مین' سے متعلق پوسٹ پر مداح کشمکش میں مبتلا

04-06-2024

(ویب ڈیسک) پاکستانی شوبز انڈسٹری شوخ و چنچل اداکارہ صبا قمر کی اپنے "مسٹری مین" سے متعلق پوسٹ نے مداحوں کو کشمکش میں مبتلا کردیا۔

5 اپریل کو صبا قمر نے اپنی 40 ویں سالگرہ کا کیک اپنے ڈرامہ سیریل "پاگل خانہ" کی کاسٹ اور ٹیم کے ہمراہ کاٹا جس کی تصاویر انہوں نے اپنے آفیشل فیس بک اکاؤنٹ پر مداحوں کیساتھ شیئر کیں۔ اپنی پوسٹ میں صبا قمر نے اُن تمام مداحوں اور ساتھی اداکاروں کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے اُنہیں سالگرہ کی مبارکباد دی اور اُن کے لیے دُعائیہ پیغامات بھی جاری کیے۔ بعدازاں صبا قمر  کو گھر پر اُن کے مسٹری مین نے شاندار سرپرائز دیا جس کی تصاویر انہوں نے اپنی انسٹاگرام سٹوری میں شیئر کیں۔ انسٹا گرام سٹوری میں  صبا قمر تصویر کھینچنے والے شخص کی طرف دیکھ رہی ہیں، اُنہوں نے کسی کو ٹیگ کیے بغیر اپنی سٹوری میں "آئی لو یو" لکھا۔ اپنی اگلی انسٹاگرام سٹوری میں بھی صبا قمر نے کسی کو ٹیگ کیے بغیر کہا کہ آپ کی محبت  نے مجھے مکمل کردیا ہے، میں اپنی زندگی میں آپ کی موجودگی پر ہمیشہ شکرگزار رہوں گی۔ اداکارہ کے اس پیغام نے مداحوں کو یہ سوچنے پر مجبور کردیا ہے کہ آخر صبا قمر کا مسٹری مین کون ہے جوکہ اب تک سامنے نہیں آیا۔