کابینہ کی نجکاری کمیٹی کا آج ہونے والا اجلاس مؤخر

04-06-2024

(ویب ڈیسک) کابینہ کی نجکاری کمیٹی کا آج ہونے والا اجلاس مؤخر کر دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی زیرصدارت کابینہ کی نجکاری کمیٹی کا پہلا اجلاس آج ہونا تھا، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی عدم شرکت کی وجہ سے اجلاس مؤخر ہوا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب سعودی عرب کے دورے کی تیاریوں کی وجہ سے اجلاس میں شرکت نہیں کر سکتے تھے، کابینہ نجکاری کمیٹی کے اجلاس میں 2 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جانا تھا۔