نوال سعید کی نئی تصاویر میں دلکش اداؤں پرمداح دل ہار بیٹھے

04-06-2024

(ویب ڈیسک) پاکستانی شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ نوال سعید کی نئی تصاویر میں دلکش اداؤں پر مداح دل ہار بیٹھے۔

حال ہی میں اداکارہ نوال سعید نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹا گرام پر اپنی چند نئی تصاویر مداحوں کیساتھ شیئر کیں۔ مذکورہ تصاویر میں اداکارہ کسی ٹی وی پروگرام میں شریک دکھائی دے رہی ہیں، اس موقع پر انہوں نے سیاہ لباس زیب تن کررکھا ہے جو ان کے حسن کو چار چاند لگا رہا ہے۔ تصاویر میں نوال نے گہرا میک اپ کیا اور کانوں میں بھاری جھمکے ڈال رکھے ہیں اور نازک اداؤں سے مداحوں کی توجہ اپنی جانب مبذول کروا رہی ہیں۔ پوسٹ کے کمنٹ سیکشن میں اداکارہ کے مداح ان کی تصاویر پر پسندیدگی کا اظہار کر رہے ہیں۔