حنا الطاف کی دلکش تصاویر وائرل، مداحوں نے باربی ڈول قرار دیدیا

04-06-2024

(ویب ڈیسک) خوبرو پاکستانی اداکارہ حنا الطاف کی دلکش تصاویر پر مداح انہیں باربی ڈول قرار دینے لگے۔

حال ہی میں اداکارہ حنا الطاف نے اپنے نئے فوٹو شوٹ کی تصاویر مداحوں کیساتھ شیئر کیں جو دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئیں۔ مذکورہ تصاویر میں حنا نے سفید لباس زیب تن کررکھا ہے جبکہ ساحل کی تیز ہواؤں کے درمیان اداکارہ کی کمال ادائیں چاہنے والوں کو خوب بھا رہی ہیں۔ تصاویر کے کمنٹ سیکشن میں اداکارہ کے چاہنے والے انہیں باربی ڈول سے مشابہہ قرار دیتے ہوئے انکی ڈریسنگ سینس کی بھی خوب تعریفیں کر رہے ہیں۔