شاہین آفریدی کاکول فٹنس کیمپ چھوڑ کر گھر روانہ

04-06-2024

(لاہور نیوز) پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی کاکول فٹنس کیمپ چھوڑ کر اچانک گھر چلے گئے۔

ذرائع کے مطابق شاہین شاہ آفریدی ذاتی مصروفیات کے باعث کیمپ چھوڑ کر واپس گئے، شاہین شاہ آفریدی متعلقہ حکام اور پی سی بی کو آگاہ کر کے اجازت کے بعد  گئے ہیں، فاسٹ باؤلر کل ٹیم کو جوائن کر لیں گے۔ ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ آرمی چیف کی طرف سے دعوت افطار میں بھی شاہین شاہ آفریدی موجود ہوں گے۔ واضح رہے  کہ شاہین شاہ آفریدی کی آج سالگرہ بھی ہے، قومی فاسٹ باؤلر آج 24 سال کے ہو گئے ہیں۔