بھارت نے کسی ایڈونچر کی کوشش کی تو منہ توڑ جواب دینگے: خواجہ آصف
04-06-2024
(ویب ڈیسک) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بھارت کسی ایڈونچر کی کوشش کرے گا تو منہ توڑ جواب دیں گے۔
اپنے ایک بیان میں خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ آج سے چند سال قبل بھارت نے پاکستان میں گھس کر کارروائی کرنے کی کوشش کی، ہم نے خیرات میں ان کا پائلٹ واپس کیا تھا، یہ دوبارہ کوشش کر کے دیکھ لیں، جو پہلے ہوا وہی ان کے ساتھ اب ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ یہ صرف الیکشن وغیرہ کے سلسلے میں بڑھکیں مار رہے ہیں، اگر انہوں نے ایسی جرات کی تو اسی طرح کا جواب دیا جائے گا، ہم نہیں چاہتے کہ کشیدگی ہو، بھارت دہشتگردانہ کارروائیوں کی سرپرستی کرتا رہا ہے۔ خواجہ آصف کا مزید کہنا تھا کہ بھارت عوام کی توجہ حاصل کرنے کیلئے پاکستان مخالف بیانات دیتا ہے، بھارت محتاط ہو کر بیانات دے، الیکشن کے چکر میں کوئی ایسی حرکت نہ کرے جس کا ان کو خمیازہ بھگتنا پڑے، ایسا نہ ہو ان کا جہاز بھی گرے اور خیرات میں پائلٹ بھی واپس کرنا پڑے۔