لاہور ہائیکورٹ کا تاحیات نااہلی سے متعلق بڑا فیصلہ
04-06-2024
(لاہور نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے تاحیات نااہلی سے متعلق درخواست خارج کرنے کا تحریری فیصلہ جاری کردیا۔
لاہور ہائیکورٹ کے جج جسٹس شاہد بلال حسن نے شہری میاں شبیر اسماعیل کی درخواست پر 10 صفحات کا تحریری فیصلہ جاری کیا۔ عدالت نے فیصلے میں لکھا کہ درخواست گزار نے تاحیات نااہلی کی مدت کو پانچ سال کرنے کا اقدام چیلنج کیا ،تاحیات نااہلی کی مدت کو 5 سال کرنے کا اقدام الٹرا وائرس نہیں ہے، الیکشن ایکٹ 2017 کے سیکشن 232 کی شق 2 آئین کے آرٹیکل 62 سے متضاد نہیں ہے۔ عدالتی فیصلے میں قرار دیا گیا ہے کہ آئین کے آرٹیکل 8 کے تحت کس کو بنیادی حقوق سے محروم نہیں کیا جاسکتا، 5 سال نااہلی کا قانون آئین کے مطابق ہے۔