ٹیپا کا غیر قانونی سائن بورڈز کیخلاف آپریشن، تمام سائن بورڈز اکھاڑ دیے
04-06-2024
(ویب ڈیسک) ٹیپا کا غیر قانونی سائن بورڈز کے خلاف آپریشن جاری،67 سائن بورڈ اتار دیے۔
تفصیلات کے مطابق ٹیپا کے عملے نے ایم ایم عالم روڈ سے 67 سائن بورڈز اتار دیے جبکہ 7پلازے بھی سربمہر کردیئے گئے۔ ٹیپا نے پارکنگ خلاف ورزی پر سات پلازے سربمہر کیے ۔ ڈائریکٹر پارکنگ ٹیپا فرقان ظہیر نے کارروائی کی ۔ ٹیپا نے تمام سائن بورڈز اکھاڑتے ہوئے روڈز اور پارکنگ ایریا کلیئر کروا دیا ۔ ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کی ہدایت پر ٹیپا نے آپریشن کیا ۔