اپنے بچوں سے عزت چاہتے ہیں تو انکی ماں کی عزت کریں: احسن خان
04-06-2024
(ویب ڈیسک) اداکار احسن خان نے ماں کے ساتھ اچھے سلوک کو بچوں کی محبت حاصل کرنے کا ذریعہ قرار دے دیا ۔
اداکار احسن خان نے ایک پروگرام میں بطور مہمان شرکت کی جہاں انہوں نے بچوں کی ماں سے محبت کے حوالے سے گفتگو کی۔ اداکار نے کہا کہ ہم بچپن میں اپنی امی کا ساتھ زیادہ دیتے تھے اور مجھے معلوم ہے سارے بچے زیادہ تر اپنی ماں کا ساتھ ہی دیتے ہیں جو بہت اچھی بات ہے کیونکہ بچوں کے ساتھ ہونے سے ماں زیادہ محفوظ محسوس کرتی ہے کہ میری اولاد میرے ساتھ ہے۔ احسن خان کا کہنا تھا کہ آدمی کو بھی بات کرتے وقت تھوڑا سوچنا چاہیے، میں نے یہ ہی سیکھا ہے کہ آگر آپ چاہتے ہیں کہ آپ کے بچوں کو آپ سے محبت ہو تو آپ ان کی ماں کی عزت کریں جس وجہ سے بچوں کو آپ سے قدرتی طور پر محبت ہوجائے گی۔ اداکار نے مزید کہا کہ اگر آپ بچوں کی ماں کی عزت نہیں کریں گے تو بچے آپ کی عزت کبھی نہیں کریں گے۔