آئی سی سی کی امریکی بورڈ کو باہمی اختلافات ختم کرنے کی ہدایت
04-06-2024
(لاہور نیوز) ورلڈ کپ کے آغاز سے قبل امریکی کرکٹ بورڈ کیلئے بڑی مشکل کھڑی ہو گئی، یو ایس کرکٹ پر معطلی کی تلوار لٹکنے لگی۔
غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ مہینے 15 مارچ کو آئی سی سی کا اجلاس ہوا جس میں امریکی کرکٹ بورڈ کو باہمی اختلافات دور کرنے کیلئے تین ماہ کی واننگ دی گئی۔ آئی سی سی حکام نے یو ایس کرکٹ بورڈ کو تین ماہ میں حالات سدھارنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ صورتحال بہتر نہ ہوئی تو یو ایس کرکٹ بورڈ پابندی کی زد میں آسکتا ہے۔ واضح رہے یو ایس کرکٹ بورڈ کے متعدد ڈائریکٹرز اور صدر کے مابین اختلافات ہیں، حال ہی میں سی ای او نور محمد مراد کی برطرفی ڈائریکٹرز اور صدر ونو پیسائیک کے درمیان معاملات بگڑنے کی وجہ بنی۔