عالمی اور مقامی سطح پر پرواز کرتی سونے کی قیمتوں میں کمی

04-05-2024

(ویب ڈیسک) عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ ہوئی۔

رپورٹ کےمطابق بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 5ڈالر کی کمی سے 2306ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی جبکہ مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت 900روپے کی کمی سے 240200روپے اور فی 10 گرام سونے کی قیمت بھی 772روپے کی کمی سے 205932 روپے کی سطح پر آگئی۔ اسی طرح سونے کی قیمتوں میں اضافے کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 2650روپے اور فی 10 گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 2271.94روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔