آزادی کیلئے جان قربان کرنیوالے فلسطینیوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی: مریم نواز

04-05-2024

(لاہور نیوز) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے یوم القدس کے حوالے سے اپنا پیغام جاری کر دیا۔

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ یوم القدس پر فلسطینیوں کے عزم و استقلال کو سلام پیش کرتی ہوں، آزادی کی خاطر جان قربان کرنے والے فلسطینی بھائیوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔ مریم نواز شریف نے کہا کہ اسرائیل ظلم و جبر سے فلسطینیوں کو نہیں جھکا سکے گا، فلسطینی بھائیوں اور بہنوں پر صیہونی ریاستی مظالم قابل مذمت ہیں، قبلہ اول تمام مسلمانوں کا مقدس مقام ہے۔ انہوں نے کہا کہ عالمی برادری فوری طور پر اسرائیل کی جانب سے جاری ظلم و بربریت کو ختم کروائے، عالمی برادری، سلامتی کونسل کی قراردادوں اور معاہدوں پر عمل درآمد کیلئے عملی کردار ادا کرے۔