ایٹمی پاکستان معاشی قوت بھی بن کر ابھرے گا :حمزہ شہباز

04-05-2024

(لاہور نیوز) مرکزی رہنما مسلم لیگ (ن) اور سابق وزیر اعلیٰ حمزہ شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ایٹمی پاکستان معاشی قوت بھی بن کر ابھرے گا۔

اپنے ایک بیان میں حمزہ شہباز نے کہا کہ ماہ صیام ہمیں صبر کا سبق دیتا ہے، ہر پاکستانی یہ چاہتا ہے کہ معیشت اپنے پاؤں پر کھڑی ہو، ن لیگ اتحادی جماعتوں کے ساتھ مل کر کوشش کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک ایٹمی قوت ہے، معاشی قوت بن کر بھی ابھرے گا، سیاست عہدوں سے نہیں کی جاتی، خدمت کا نام ہے۔ رہنما مسلم لیگ ن کا کہنا تھا کہ میری نظریں پنجاب پر نہیں آسمان کی طرف ہے، میں پارٹی کا کارکن ہوں، پاکستان کی خدمت کروں گا، آنے والے دنوں اور ہفتوں میں عوام اچھی کارکردگی دیکھیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ طاقت ایک ہی ذات کے ہاتھ میں ہے وہ اللہ کی ذات ہے۔