الیکشن کمیشن نے سینیٹ کے تمام کامیاب امیدواروں کے نوٹیفکیشن جاری کر دیئے

04-05-2024

(ویب ڈیسک) الیکشن کمیشن نے سینیٹ کے تمام امیدواروں کی کامیابی کے نوٹیفکیشن جاری کر دیئے۔

الیکشن کمیشن نے اسلام آباد سے رانا محمودالحسن، اسحاق ڈار ، بلال احمد خان، عبدالواسع، حسنہ بانو اور راحت جمالی کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کیا ہے۔ پنجاب سے احد چیمہ، پرویز رشید، حامد خان، راجہ ناصر عباس، محسن نقوی، طلال چوہدری، ناصر محمود،  محمد اورنگزیب، مصدق ملک، انوشہ رحمان، بشریٰ انجم بٹ اور خلیل طاہر کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے۔ سندھ سے مسرور احسن، دوست علی جیسر، اشرف جتوئی، کاظم علی شاہ، عامر ولی الدین چشتی، فیصل واوڈا، ندیم بھٹو، ضمیر گھمرو، سرمد علی، قرۃ العین مری، روبینہ قائم خانی اور اقلیتی رکن پونجو کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے۔