رواں ماہ گرمی کی شدت میں غیر یقینی اضافے کا امکان
04-05-2024
(لاہور نیوز) ماہ اپریل کے دوران گرمی کی شدت میں غیر یقینی اضافے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔
صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی پنجاب (پی ڈی ایم اے) نے الرٹ جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ رواں ماہ گرمی کی شدت میں غیریقینی اضافہ ہو سکتا ہے۔ ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق رواں ماہ درجہ حرارت گزشتہ 30 سال کی اوسط شرح سے کچھ زیادہ رہے گا ، پنجاب کے میدانی علاقوں میں ہیٹ ویوز کے امکانات بھی موجود ہیں۔ پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ بڑے شہروں میں خاص طور پر ہیٹ ویوز کے منفی اثرات بہت زیادہ مرتب ہو سکتے ہیں، تیز ہوائیں، گرد آلود طوفان، طوفانی بارش اور ژالہ باری کے بھی امکانات موجود ہیں۔ ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق شمالی پنجاب میں شدید بارشوں سے ندی نالوں میں طغیانی آ سکتی ہے۔